ETV Bharat / international

یوشی ہیڈے جاپانی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے - جاپانی وزیراعظم کے عہدہ کےلیے پارٹی کی حمایت

جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے یوشی ہیڈے سوگا کو نیا رہنما منتخب کرلیا ہے جو وزیراعظم شنزو کے یقینی جانشین ہوں گے۔

Yoshihide Suga wins party vote for Japan PM
یوشی ہیڈے سوگا، جاپان کے ممکنہ وزیراعظم
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 5:29 PM IST

شنزو ایبے نے گذشتہ ماہ ناسازی صحت کی بنا پر وزیراعظم کے عہدہ سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے آج اپنے نئے رہنما کا انتخاب کرلیا۔ شنزو ایبے کے جانشین یوشی ہیڈے سوگا کو 377 ووٹ ملے جبکہ دیگر دو دعویداروں نے مشترکہ طور پر 157 ووٹ حاصل کئے۔

یوشی ہیڈے سوگا کے انتخاب کے بعد پارٹی کے ارکان نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ وزیراعظم شنزو ایبے کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گئے۔ سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم کے عہدہ پر فائز رہنے والے شنزو ابے نے گذشتہ ماہ استعفیٰ دے دیا تھا، تاہم آج ابے کے وفادار حامی اور چیف کابینہ سکریٹری یوشی ہِدے کو ان کے جانشین کے طور پر منتخب کرلیا گیا۔

یوشی ہیڈے سوگا کی اولین ترجیجات میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پیشرفت اور وبا کی وجہ سے تباہ معیشت کو پٹری پر لانا شامل ہیں۔ اس موقع پر مختلف پالیسیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں انہوں نے شنزو ایبے کی زیرقیادت حکومت کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ اصلاح پسند ہیں‘۔ انہوں نے جاپان میں غیرملکی سیاحت فروغ دینے، سیل فون کے بلوں میں کمی اور زرعی برآمدات میں تقویت کا سہرا اپنے سر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.