ETV Bharat / international

New President of South Korea: یون سک یول جنوبی کوریا کے صدر منتخب

author img

By

Published : Mar 10, 2022, 9:58 PM IST

پیپلز پاور پارٹی کے رہنما یون سک یول جنوبی کوریا کے صدر منتخب New President of South Korea ہو گئے ہیں۔ یون کو 48.56 فیصد ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے حریف امیدوار لی جائی میونگ کو 47.83 فیصد ووٹ ملے۔

Yoon Seok-yul elected President of South Korea
یون سک یول جنوبی کوریا کے صدر منتخب

جنوبی کوریا کے نیشنل الیکشن کمیشن کے مطابق تمام بیلٹ پیپرز کی گنتی ہو چکی ہے۔ Presidential Election of South Korea جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات 9 مارچ کو ہوئے جس میں 77.1 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

ملک میں 44 ملین ووٹرز ہیں جن میں سے 34 ملین ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

یون نے 48.56 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے اہم حریف جنوبی کوریا کی حکمران ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار لی جائی میونگ کو 47.83 فیصد ووٹ ملے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نےجنوبی کوریا کے نومنتخب صدر سے بات کرکے انہیں مبارکباد دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے امریکہ-جنوبی کوریا کے مضبوط اتحاد کی توثیق کی جو ہند-بحرالکاہل میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے جنوبی کوریا کے دفاع کے لیے امریکہ کے عزم پر زور دیا اور کہا کہ وہ اہم عالمی چیلنجوں بشمول موسمیاتی تبدیلی، کووڈ وبا اور سپلائی چینز پر تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے قریبی تال میل برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.