ETV Bharat / international

کورونا وائرس: عراق میں یزیدی مندر پر تالا

یزیدی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد روایتی طور پر مارچ ماہ میں اپنے ایک اہم مذہبی تہوار کا انعقاد کرتے ہیں ، جسے نان اور مست کی دعوت یعنی روٹی اور دہی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

author img

By

Published : Mar 12, 2020, 11:31 PM IST

عراق کے شمالی علاقے لالیش کا مشہور یزیدی مندر کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے تحت زائرین کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو

عموما مندر کے صحن اور ہال میں سال کے اس ماہ میں عقیدت مندوں کی بڑی چہل پہل رہتی ہے۔ لیکن اب یہاں محافظوں کے علاوہ کوئی نظر نہیں آتا۔

یہاں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند ہیکل میں یکجا ہوکر دعا کرتے ہیں اور سالانا تقریب مناتے ہیں۔ لیکن اگلی اطلاع تک سبھی تقاریب ملتوی کردی گئی ہیں۔

یزیدی مندر کے خادم شیرو ابراہیم نے بتایا کہ 'ہماری کچھ تقریبات مندر بند کرنے کے سبب ملتوی کردی گئی ہیں۔ 24 یا 25 مارچ مندر کا کھلا ہونا ضروری ہے لیکن اگر تاخیر ہو جاتی ہے تو اس سے نقصان نہیں ہوگا کیونکہ یہ قدم لوگوں کی حفاظت کے لئے اٹھایا گیا ہے'۔

یزیدی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد روایتی طور پر مارچ ماہ میں اپنے ایک اہم مذہبی تہوار کا انعقاد کرتے ہیں ، جسے نان اور مست کی دعوت یعنی روٹی اور دہی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

عراق کا لالیش علاقہ دنیا بھر یزیدی عقیدت مندوں کا سب سے مقدس ترین مقام ہے۔ یہ علاقہ موصل سے 57 کلومیٹر شمال میں ضلع شیخان میں آباد ہے۔

مندر بند ہونے کے سبب شیخان شہر کا معاشی نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

مقامی جوہری عدنا مرام کا کہنا ہے کہ ضلع شیخان اور لالیش علاقے کے بازار پوری طرح یہاں آنے والے زائرین پر منحصر ہوتے ہیں۔

عراقی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں 71 افراد وکرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

عراق نے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اسکولز، یونیورسٹیز، سینما گھروں، کیفیز، کلبز، عوامی اجتماعات اور ایران کے ساتھ سرحدوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

لالیش میں یزیدی میڈیا کے سربراہ لقمان سلیمان نے بتایا کہ بہت سارے لوگ اس موسم میں مقدس مقامات کی زیارت اور تقریبات کے منتظر رہتے ہیں۔ کیوں کہ اس ماہ میں مختلف مذاہب کی تقریبات ہوتی ہیں۔ اور یقینا مندر کے بند ہونے سے یزیدی لوگوں کے ذہنوں کے اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، ہلکی بیماری والے لوگ تقریبا دو ہفتوں میں ٹھیک ہوجاتے ہیں ، جبکہ زیادہ شدید بیماری والے افراد کی صحتیابی میں تین سے چھ ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ فی الحال دنیا بھر میں کورونا وائرس کا ہنگامہ ہے اور ایک لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 36 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.