سعودی وزارت صحت کے مطابق حج کے دوران کسی حاجی میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق حجاج کرام کو طواف زیارہ کے بعد 14 روز تک قرنطینہ اختیار کرنا پڑے گا، متعدد حجاج اپنے گھروں پر طے شدہ پروگرام کے مطابق الگ تھلگ رہیں گے جبکہ جو حاجی مکہ کے ہوٹلز میں مقیم تھے انہیں وہیں آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔
سعودی عرب میں اس سال کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر انتہائی محدود پیمانے پر فریضہ حج کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا تھا۔