ETV Bharat / international

بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد

بھارت میں سب سے زیادہ 35 ہزار 58 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک ایک ہزار 249 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر گجرات اور تیسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے۔ اس کے علاوہ سکم بھارت کی واحد ایسی ریاست ہے جہاں اب تک ایک بھی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

سدف
سدف
author img

By

Published : May 19, 2020, 1:44 PM IST

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تادم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 48 لاکھ 94 ہزار 71 تک پہنچ چکی ہے۔ متاثرین میں سے 3 لاکھ 20 ہزار 180 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ویڈیو

بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 139 ہو چکی ہے۔ 3 ہزار 163 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں سب سے زیادہ 35 ہزار 58 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 1 ہزار 249 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر گجرات اور تیسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے۔ اس کے علاوہ سکم بھارت کی واحد ایسی ریاست ہے جہاں اب تک ایک بھی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

فی الحال دنیا بھر میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں۔ یہاں متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 50 ہزار 294 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 91 ہزار 981 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.