ETV Bharat / international

فلپائن میں سمندری طوفان 'گونی' کی دستک - منیلا کا بین الاقوامی ایئرپورٹ

ابھی تک بکول کے علاقے میں 'گونی' سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، لیکن احتیاطی اقدام کے طور پر ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران کئی بندرگاہیں بند کر دی گئی ہیں۔

فلپائن میں سمندری طوفان 'گونی' کی دستک
فلپائن میں سمندری طوفان 'گونی' کی دستک
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 11:39 AM IST

فلپائن میں جزائر لوزون کے بکول علاقہ میں سمندری طوفان 'گونی' نے اتوار کے روز دستک دی۔

فلپائن کے محکمہ موسمیات نے آج یہ اطلاع دی۔

فلپائن کے ماحولیاتی، جیو فزیکل اور فلکیاتی خدمات انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ 'گونی' سے 225-280 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیزہوائیں چل رہی ہیں۔ طوفان نے آج صبح 4:50 بجے جزائر لوزن پر دستک دی۔ 'گونی' اب جنوب مغرب کی طرف بڑھ ر ہا ہے۔ فلپائن میں یہ سال کا سب سے شدید سمندری طوفان ہے۔

ابھی تک بکول کے علاقے میں 'گونی' سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، لیکن احتیاطی اقدام کے طور پر ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اس دوران کئی بندرگاہیں بند کردی گئی ہیں۔

ہوائی اڈے کے افسران نے ہفتہ کی شب اعلان کیا تھا کہ منیلا کا بین الاقوامی ایئرپورٹ 'گونی' کی وجہ سے اتوار کی صبح 10 بجے سے 10 گھنٹے کے لئے بند رہے گا۔

'گونی' اس سال فلپائن کو نشانہ بنانے والا 'گونی' 18 واں سمندری طوفان ہے۔ یہ منیلا سے بھی ہوکر گزرے گا۔ طوفان کے منیلا پہنچنے تک کمزور پڑنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد یہ بحیرہ جنوبی چین کا رخ کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.