ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا وائرس: ہلاک شدگان 9.89 لاکھ، متاثرین 3.25 کروڑ سے متجاوز

ابھی تک امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 70.33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک تقریبا 2.04 لاکھ افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس: ہلاک شدگان 9.89 لاکھ، متاثرین 3.25 کروڑ سے متجاوز

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 2:28 PM IST

مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے ہلاک شدگان کی تعداد دنیا بھر میں 9.89 لاکھ جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 3.25 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 9.89 لاکھ افراد کو ہلاک اور 3.25 کروڑ سے زائد لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

ابھی تک امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 70.33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک تقریبا 2.04 لاکھ افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس: ہلاک شدگان 9.89 لاکھ، متاثرین 3.25 کروڑ سے متجاوز

بھارت کی مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 85،362 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 93،420 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں ، جس سے ایکٹیو کیسز کم ہوکر 9،147 رہے گئے اور مجموعی تعداد 9،60،969 ہو گئی۔ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز کر کے 59،03،933 اور صحت مند افراد کی تعداد 48،49،585 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 1،089 مریضوں کی موت ہو گئی ، جس سے جان لیوا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 93،379 ہوگئی۔

برازیل میں اب تک 46.90 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وبا کا شکار اور تقریباً 1.41 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11.31 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 19،973 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک کولمبیا نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں پیرو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک یہاں 7.98 لاکھ سے زیادہ افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 25،103 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ ملک کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں اب چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ اب تک اس وائرس سے اس ملک میں لگ بھگ 7.95 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 32،037 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں تقریبا 7.21 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 75،844 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں اسپین نے جنوبی افریقہ کو آٹھویں نمبر پر پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں یہ تعداد 7.16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وہیں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31،232 ہوگئی ہے۔ کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجنٹائنا نے جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک اس ملک میں مہلک وائرس سے 6.91 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 15،208 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جنوبی افریقہ اب نئے کیسز میں اضافے کے بعد دنیا میں 10 ویں نمبر پر ہے۔ اب تک یہاں 6.69 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 16،312 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس نے کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک یہاں کورونا وائرس کی زد میں 5.52 لاکھ سے زائد لوگ آچکے ہیں اور 31،675 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی میں تقریبا 4.54 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 12،527 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اس وبا سے تقریبا 4.40 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 25،222 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں اب تک تقریبا 4.26 لاکھ افراد کورونا سے متاثر اور 42،025 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا 3.57 لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور 5،093 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق نے کورونا متاثرین کے معاملہ میں سعودی عرب اور پاکستان دونوں ممالک کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد تقریبا 3.42 لاکھ ہے، جبکہ 8،867 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا کے 3.32 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 4،625 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ترکی نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں پڑوسی ملک پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک اس وبا سے یہاں 3.11 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 7858 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک تقریبا 3.10 لاکھ افراد کورونا سے متاثر اور 6،451 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 3.06 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 35،801 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فلپائن نے کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2.99 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 5،196 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک تقریبا 2.84 لاکھ افراد اس جان لیواوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9،451 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.67 لاکھ ہوگئی ہے اور 10.218 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ-19 سے ایکواڈور میں 11،236، بیلجیئم میں 9969، کینیڈا میں 9306، بولیویا میں 7800، نیدرلینڈ میں 6377، سویڈن میں 5890، مصر میں 5853، چین میں 4739، رومانیہ میں 4533، یوکرین میں 3910، گوئٹے مالا میں 3186، پولینڈ میں 2392 ہیں، پنامہ میں 2311، ہنڈوراس میں 2271 اور سوئٹزرلینڈ میں 2064 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.