عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر دن بدن بڑھتا ہی جارہا ہے اور دنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 19 لاکھ سے متجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 46۔5 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی جان لیوا وبا نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 19 لاکھ 54 ہزار 942 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 46 ہزار 720 ہو گئیں ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 45 لاکھ 5 ہزار 864 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 155 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 69 لاکھ 2 ہزار 358 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 33 ہزار 972 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 30 لاکھ 97 ہزار 84 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 16 لاکھ 8 ہزار 249 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 371 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 لاکھ 54 ہزار 863 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 74 ہزار 655 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 66 ہزار 868 زندگیاں نگل چکا ہے۔
بھارت میں کووڈ 19 کے بڑھتے قہر کے درمیان کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7.42 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد 20،642 ہو چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 22،752 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7،42،417 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 482 سے بڑھ کر 20،642 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران 16،883 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4،56،831 ہوگئی ہے۔ ابھی ملک میں کورونا وائرس کے 2،64،944 فعال کیسز ہیں۔
پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار 952 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ کورونا کیسز 3 لاکھ 9 ہزار 278 رپورٹ ہوئے ہیں۔
چلی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 434 ہو گئی جبکہ کورونا کے مجموعی کیسز 3 لاکھ 1 ہزار 19 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 99 ہزار 210 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 392 ہو گئیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 391 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 349 ہو چکی ہے۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 32 ہزار 14 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 68 ہزار 8 ہو گئے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 931 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 45 ہزار 688 ہو گئے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 899 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 41 ہزار 956 رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 17 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 108 تک جا پہنچی ہے۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔ چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 572 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 922 تک جا پہنچی ہے۔