شام میں دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شامی حکام کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔
شام کی وزارت ٹرانسپورٹ اور صحت کی خدمات جہازوں کی آمد و روانگی کے ساتھ دروازوں کی جراثیم کشی اور مسافروں کا درجہ حرارت لے رہے ہیں۔
شام کے وزیر صحت نیزار یزاجی نے بتایا کہ شام میں اب تک کوروناو وائرس کے کسی بھی معاملے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
شام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے تمام بندرگاہوں اور سرحدی گزرگاہوں پر حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔
شام نے پڑوسی ممالک عراق اور اردن کے ساتھ سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک ماہ کے لئے مذہبی سیاحت بھی روک دی ہے۔