ETV Bharat / international

طالبان کی عبوری حکومت میں کس کے نام کون سا قلمدان - طالبان

گزشتہ روز افغانستان میں طالبان نے اپنی نئی عبوری حکومت کا اعلان کردیا ہے، جس میں 33 افراد کو مختلف قلمدان دیے گئے ہیں۔ ان میں سے کس کو کون سا قلمدان تفویض کیا گیا ایک کِلک میں دیکھیں۔

who's who in taliban interim government
طالبان کی عبوری حکومت میں کس کے نام کون سا قملدان
author img

By

Published : Sep 8, 2021, 10:57 AM IST

Updated : Sep 8, 2021, 11:26 AM IST

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے جن عہدوں کے لیے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں سربراہ کابینہ، ان کے دو نائب کے ساتھ ساتھ عبوری وزرا اور ان کے نائب بھی شامل ہیں۔

طالبان نے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے تقریباً تین ہفتوں بعد افغانستان میں عبوری حکومت اور کابینہ کا اعلان کردیا جس میں امیرالمؤمنین اور سپریم لیڈر ملا ہبت اللہ کی قیادت میں 33 افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

who's who in taliban interim government
طالبان کی عبوری حکومت میں کس کے نام کون سا قملدان

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نئی حکومت کی تشکیل اور وزرا کے ناموں کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نئی حکومت کے سربراہ محمد حسن اخوند ہوں گے، جبکہ ملاعبد الغنی برادر کو معاون سرپرست ریاست اور وزرا کا عہدہ دیا گیا ہے۔ اسی طرح مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیردفاع، سراج حقانی کو وزیرداخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متعدد کارکن مختلف قلمدان تفویض کیے گئے ہیں۔

نئی افغان حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن اخوند، جو کہ تحریک طالبان کے بانیوں میں سے ہیں، کا شمار اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں ہوتا ہے۔ وہ سنہ 1996 سے 2001 تک طالبان کے دور میں نائب وزیر خارجہ رہے تھے۔

فی الحال خواتین سے خالی طالبان کی اس نئی کابینہ میں سینیئر طالبان رہنما شامل ہیں جن پر گذشتہ دو دہائیوں کے دوران امریکی اور نیٹو فورسز پر حملوں کے الزام لگتے رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 8, 2021, 11:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.