ETV Bharat / international

Health Crisis in Afghanistan: ڈبلیو ایچ او کا طالبان کے وفد کے ساتھ صحت کے بحران پر تبادلۂ خیال - افغانستان میں انسانی بحران

عالمی ادرہ صحت کے سربراہ نے افغانستان کے وزیر صحت قلندرعباد کی سربراہی میں طالبان کے وفد سے ملاقات کرکے افغانستان میں سنگین صحت اور انسانی بحران پر تبادلۂ خیال کیا۔

WHO chief
عالمی ادرہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گریبیسس
author img

By

Published : Feb 10, 2022, 9:40 PM IST

عالمی ادرہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے بدھ کے روز کہا کہ انہوں نے افغانستان کے وزیر صحت قلندر عباد کی سربراہی میں طالبان کے 10 رکنی وفد سے ملاقات کی اور افغانستان میں سنگین صحت اور انسانی بحران پر تبادلۂ خیال کیا۔

خامہ پریس کی خبر کے مطابق، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے افغانستان کو انسانی امداد کی صورتحال پر بات چیت کے لیے منگل کے روز عباد سے ملاقات کی۔

عباد طالبان کے اس وفد کا حصہ ہیں جو انسانی ہمدردی کی رسائی اور انسانی حقوق پر اداروں اور غیر سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک ہفتے کے لیے جنیوا کا دورہ کر رہے ہیں۔

امارت اسلامیہ کے ترجمان کے مطابق، یہ دورہ جنیوا کی دعوت کے بعد ہوا۔

جنیوا کال نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ تنظیم 7 سے 11 فروری کے درمیان ایک محدود رسائی کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے، جس کا مقصد افغانستان میں انسانی امداد کی بلا تعطل ترسیل کو بڑھانا ہے۔

طلوع نیوز کے مطابق، امارت اسلامیہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان وفد میں وزارت دفاع، صحت اور داخلہ امور کے حکام شامل تھے۔

گزشتہ اگست میں طالبان کے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کے ساتھ ملک مالی افراتفری میں ڈوب گیا ہے، جب کہ امداد کی روک تھام اور امریکی پابندیوں نے کئی دہائیوں کی جنگ سے تباہ حال ملک میں انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔

دی خامہ پریس کی خبر کے مطابق، ٹیڈروس ستمبر 2021 میں طالبان کے قبضے کے تناظر میں اپنے دورہ کابل کے دوران پہلے ہی عباد سے مل چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Afghan Foreign Minister: ہم امریکہ سمیت تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں

ٹیڈروس نے کہا، "اس کے بعد سے کچھ بہتری کے باوجود، افغانستان میں صحت کی صورتحال اب بھی سنگین ہے اور شدید انسانی بحران زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ملک میں صحت کی ضروریات، نظام کو مضبوط بنانے، ہنگامی تیاریوں، اور صحت سے متعلق افرادی قوت کی تربیت پر تبادلۂ خیال کیا، جس میں خواتین کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

ٹیڈروس نے کہا، "افغانستان میں کورونا وائرس اور خاص طور پر اومیکرون کا پتہ لگانے کے لیے تشخیص کی فراہمی کی شدید ضرورت ہے، کیونکہ کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.