ETV Bharat / international

WHO on New Covid Variant: کووڈ کے نئے ویریئنٹ پر جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کا خصوصی اجلاس

author img

By

Published : Nov 26, 2021, 9:54 PM IST

ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کرسچن لنڈمائر نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او حال ہی میں سامنے آنے والے کووڈ کے نئے ویریئنٹ New Covid Variant (B.1.1.1.529) پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔اس ویریئنٹ میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اور اس پر مزید تحقیقات جاری ہے۔

WHO calls special meeting on new Covid variant found in South Africa
کووڈ کے نئے ویریئنٹ پر جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کا اجلاس

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کووڈ-19 کے نئے ویریئنٹ پر جنیوا میں جمعہ کو دوپہر 1 بجے ایک خصوصی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پائے گئے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ New Covid Variant میں بڑی تعداد میں میوٹیشنز ہوئی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کرسچن لنڈمائر نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او حال ہی میں سامنے آنے والے کووڈ کے نئے ویریئنٹ (B.1.1.1.529) پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ اب تک اس سے متعلق 100 سے کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ابتدائی جانچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس ویریئنٹ میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اور اس پر مزید تحقیقات جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کی شناخت پہلی بار اس ہفتے جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی اور وہ بوٹسوانا سمیت کئی پڑوسی ممالک میں پھیل چکی ہے۔ وہاں پتہ چلا ہے کہ وائرس کی یہ شکل ان لوگوں میں پائی گئی ہے جنہیں مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

New Covid Variants: جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کی تشخیص

New Covid Variants: مختلف ممالک نے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی

اس کووڈ کے نئے ویریئنٹ کے سامنے آنے کے بعد سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ وائرس کے نئے ویریئنٹ کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے جو ویکسین کے خلاف زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں اور ان کے پھیلاؤ کی شرح زیادہ ہو سکتی ہے اور کووڈ-19 کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔

ماریہ وان کرخوف جو ڈبلیو ایچ او کے متعدی امراض اور COVID-19 تکنیکی گروپ کی قیادت کر رہی ہیں، نے کہا کہ محققین مل کر یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان تبدیلیوں کو کیا کہتے ہیں اور ان کا پتہ لگانے کا طریقہ، علاج اور ویکسین کیا ہو سکتی ہے۔

کرخوف نے یہ بھی کہا کہ وائرس کے ارتقاء پر ڈبلیو ایچ او کا تکنیکی مشاورتی گروپ اپنے جنوبی افریقہ کے ساتھیوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.