ETV Bharat / international

'ملا برادر کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی سخت مخالفت کی تھی': چودھری نثار - Abdul Ghani Baradar

چودھری نثار نے کہا ہے کہ وہ اس بات کے حامی تھے کہ پاکستان کو ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیے اور انھیں اپنا ہم نوا بنانا چاہیے۔

Chaudhry Nisar
Chaudhry Nisar
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 6:04 PM IST

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے طالبان کے نائب امیر اور قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی سخت مخالفت کی تھی۔

جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق چودھری نثار نے کہا ہے کہ وہ اس بات کے حامی تھے کہ پاکستان کو ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیے اور انھیں اپنا ہم نوا بنانا چاہیے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا انہوں نے ملا عبد الغنی کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی سخت مخالفت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے: پاکستانی وزیر خارجہ

اس حوالے سے نواز شریف کے مؤقف سے متعلق سوال پر چودھری نثار علی خان نے کہا کہ نواز شریف کا اس حوالے سے کیا مؤقف تھا اس کا جواب خود نواز شریف بہتر طور پر دے سکتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.