ETV Bharat / international

میانمار میں عام انتخابات کا عمل شروع - ELCTIONS IN MYANMAR

میانمار میں اتوار کی صبح ووٹنگ کا آغاز ہوا۔ امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ نوبل امن انعام یافتہ حکمران جماعت کی سربراہ آنگ سان سوچی دوبارہ جیت درج کرنے میں کامیاب ہوں گی۔

میانمار میں عام انتخابات کا عمل شروع
میانمار میں عام انتخابات کا عمل شروع
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 11:06 AM IST

میانمار میں اتوار کے روز کثیر الجماعتی عام انتخابات کا آغاز ہو گیا۔ ملک بھر میں 37 ملین اہل ووٹرز اپنی رائے شماری کا استعمال کر رہے ہیں۔

ملک بھر میں کل 42،047 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جو کووڈ مرض کے احتیاطی اصولوں کے مطابق چل رہے ہیں۔ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہو گئی۔

یونین الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں پارلیمنٹ کی ایک ہزار 117 نشستوں کے لئے 87 سیاسی جماعتوں کے اُمیدواروں اور 260 آزاد اُمیدواروں سمیت تقریبا 5،639 اُمیدوار میدان میں ہیں۔

ان میں سے 1،565 اُمیدوار ایوان نمائندگان (ایوان زیریں)، 779 اُمیدوار ہاؤس آف نیشنلٹی (بالائی ہاؤس) کے لئے، 3،112 علاقائی یا ریاستی پارلیمنٹ کے لئے اور 183 نسلی اقلیتی نشستوں پر انتخابات لڑ رہے ہیں۔

انتخابات میں حکمران نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) پارٹی نے 1،106 اُمیدوار کھڑے کیے، جبکہ یونین سولیڈیریٹی اینڈ ڈیوپلمنٹ پارٹی (یو ایس ڈی پی) نے پارلیمنٹ کی نشستوں پر انتخاب لڑنے کے لئے 1،089 اُمیدوار کھڑے کیے ہیں۔

صدر یو ون مائنٹ اور ریاستی کونسلر آنگ سان سوچی ایوان نمائندگان (لوئر ہاؤس) کے لئے نشستوں پر مقابلہ کررہے ہیں اور نائب صدر ہنری وان تھیو ایوان صدر (ایوان بالا) کی ایک نشست کے لئے چن ریاست کے انتخابی حلقہ کی نمائندگی کررہے ہیں۔

یو ایس ڈی پی کے چیئرمین یو ٹان ہیٹی، ایوان نمائندگان (ایوان زیریں) کی ایک نشست کے لئے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

یونین الیکشن کمیشن نے باگو علاقہ، کاچن، کاین، مون، ریکھاین، شان اور چن ریاستوں کے 15 قصبوں اور 665 گاؤں کے علاقوں میں پولنگ معطل کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی شرط کو پورا نہیں کیا گیا ہے۔

علاقوں میں انتخابات کی منسوخی کی وجہ سے انتخابات میں انتخابی حلقوں کی تعداد 1،171 سے کم ہو کر 1111 ہوگئی، جبکہ رجسٹرڈ انتخابی اُمیدواروں کی تعداد بھی 6،969 سے گھٹ کر 5،639 ہوگئی۔

انتخابات کی نگرانی کے لئے ملک و بیرون ملک سے مجموعی طور پر 8،858 مبصرین درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'عظیم ملک کی قیادت کےلیے انتخاب پرفخر محسوس کرتا ہوں '

نئے معمول کے مطابق نتائج کا اعلان کرنے کے لئے کوئی انتخابی مراکز قائم نہیں کیا جائے گا اور انتخابی نتائج پیر کے روز سے سرکاری میڈیا، سرکاری ویب سائٹوں اور آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ جاری ہونا شروع ہوجائیں گے۔

پولنگ چار بجے اختتام ہو جائے گی اور اس کے فوراً بعد انتخابی اُمیدواروں اور مبصرین کی موجودگی میں گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.