پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے تحت ایک غیر سرکاری تنظیم نے ہفتے کے روز گلیوں اور گرجا گھروں کو سینیٹائز کیا۔
گزشتہ کئی دنوں سے الخدمت فاؤنڈیشن شہر میں مختلف علاقوں کو سینیٹائز کرنے کا کام کر رہی ہے۔ اس کے تحت مساجد اور دیگر اجتماعی مقامات پر جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔
الخدمت کے صدر حامد اطہر ملک نے کہا کہ ان کا منصوبہ اسلام آباد کے تمام گرجا گھروں کو ایسٹر سے قبل سینیٹائز کرنے کا ہے۔
واضح ہو کہ کورونا وائرس متاثروں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے اور اس سے تحفظ کے لئے پولیس اور فوج نے اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پاکستان میں وفاقی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کووڈ 19 کے مثبت معاملوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جس سے پاکستان میں تصدیق شدہ معاملوں کی کل تعداد 4،788 ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے تجارتی مرکز کراچی میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 71 ہوگئی۔ اس کے علاوہ 762 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔