ETV Bharat / international

لندن عدالت کے فیصلہ سے وجئے مالیا کو راحت

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 4:24 PM IST

وجئے مالیا کو آج لندن کی ایک عدالت نے راحت دیتے ہوئے ایس بی آئی کی سربراہی میں بھارتی بنکوں کے گروپ کی جانب سے داخل کی گئی درخواست کی سماعت کو موخر کردیا۔

Fugitive Vijay Mallya gets bankruptcy reprieve from UK High Court
لندن عدالت کے فیصلہ سے وجئے مالیا کو راحت

درخواست میں بنکوں کے گروپ نے عدالت سے مالیا کی جانب سےکئےگئے قرضوں کو دیوالیہ قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ 1.145 بلین پاونڈس قرض کی وصولی کی جاسکے۔

لندن ہائیکورٹ کے جسٹس مائیکل برگس نے مالیا کو راحت فراہم کرتے ہوئے اپنے فیصلہ میں کہا کہ ان کی سپریم کورٹ میں درخواست اور کرناٹک ہائیکورٹ میں سیٹلمنٹ کی تجویز پر سماعت کےلیے وقت دیا جانا چاہئے تاکہ وہ بنکوں سےلئےگئے قرض کو واپس لوٹا سکیں۔

معزز جج نے مزید کہا کہ بنکوں کی جانب سے کی جانے والی کاروائیوں سے کوئی واضح فائدہ ہونے کا امکان کم نظر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیوالیہ سے متعلق درخواست غیرضروری ہے۔ بنکوں کی جانب سے مالیا کے قرضوں کو ایسے وقت دیوالیہ قرار دینے پر دباؤ ڈالا جارہا ہے جبکہ اس سلسلہ میں بھارتی عدالت میں کاروائی جاری ہے۔

اسٹیٹ بنک آف انڈیا کی سربراہی میں مختلف بنکوں کی جانب سے مالیا کی جانب سے لئے گئے قرضوں کو دیوالیہ قرار دینے کی لندن عدالت سے درخواست کی تھی۔

حج بریگس نے گذشتہ سال دسمبر میں دونوں فریقین کی دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جبکہ آج یہ فیصلہ سنایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.