گذشتہ جمعہ کو پاکستان طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مرحومین کے لیے کراچی میں مرحومین کے متعلقین اور دیگر لوگوں نے موم بتی جلا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
مشرقی کراچی کے سولجر بازار میں درجنوں افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے نزدیک ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
اس طیارے میں 99 مسافر اور 8 عملہ سمیت کل 107 افراد سوار تھے، جن میں سے دو کے علاوہ سبھی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
یہ حادثہ عید الفطر کی تعطیل سے قبل پاکستان کی جانب سے گھریلو پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے کچھ روز بعد پیش آیا تھا۔