ETV Bharat / international

'آسیان بلاک امریکہ کے ساتھ قریبی تعلق بنائے رکھے گا' - ASEAN

ویتنام کے وزیر اعظم نگوین شوآن فوک نے آسیان اجلاس کے پلیٹ فارم سے کہا کہ ویتنام امریکی عوام کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے اور آسیان سمٹ مکمل ہونے کے بعد وہ امریکہ کے ساتھ قریبی تعلق بنائے رکھے گا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 15, 2020, 9:34 PM IST

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں آسیان کا اجلاس ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں 15 ممالک کے رہنما موجود ہیں۔ اس موقع پر ویتنام کے وزیر اعظم نگوین شوآن فوک نے کہا کہ ان کا ملک اور آسیان بلاک امریکہ کے ساتھ قریبی رشتہ رکھے گا۔

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر جو بائیڈن کو کامیابی ملی ہے، لیکن فی الحال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

شوآن فوک نے کہا کہ ویتنام امریکی عوام کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے اور آسیان سمٹ مکمل ہونے کے بعد امریکہ کے ساتھ قریبی تعلق بنائے رکھے گا۔

اتوار کو آر سی ای پی کی میٹنگ میں چین کی قیادت میں 15 ممالک کے درمیان فری ٹریڈ کا معاہدہ ہوا، جو آسیان کے لیے کسی بڑی حصولیابی سے کم نہیں ہے۔

اس دوران آسیان کے 10 رکن ممالک کے علاوہ دیگر 5 ممالک چین، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے شرکت کی، لیکن امریکہ نے نہیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.