ETV Bharat / international

Taliban seizes helicopter: ہرات میں افغان حکومت کے طیاروں پر طالبان کا قبضہ

طالبان نے ایک آن لائن پوسٹ کے ذریعہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ’ہرات کے شنداند ایئر بیس پر افغان فوج کے ہیلی پاپٹروں پر قبضہ جمالیا گیا ہے‘۔

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 5:10 PM IST

Updated : Aug 14, 2021, 6:22 PM IST

ہرات میں افغان حکومت کے طیاروں پر طالبان کا قبضہ

طالبان کی جانب سے جاری ویڈیو میں عسکریت پسندوں کو ہوائی اڈے میں گھومتے پھرتے اور ہیلی کاپٹروں و طیاروں کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ طالبان نے گذشتہ جمعرات کو افغانستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر ہرات پر قبضہ کرلیا تھا۔

قبل ازیں طالبان جنگجو ہرات کی بڑی تاریخی مسجد کے پاس سے گزرے جو 500 سال قبل مسیح کی یادگار ہے اور تمام سرکاری عمارتوں پر قبضہ جمالیا۔ محض دو ہفتوں کے اندر طالبان نے افغانستان کے دوتہائی سے زیادہ علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ افغان حکومت کی افواج کو تقریباً دو دہائیوں سے مغربی ممالک کی جانب سے تربیت دے رہی تھیں تاہم افواج، طالبان کا مقابلہ کرنے کے قابل نظر نہیں آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے 72 گھنٹوں میں کابل پر طالبان کی دستک، امریکی انٹیلی جنس کی تازہ رپورٹ

طالبان نے کابل کے جنوب میں واقع ایک اہم شہر مزار شریف پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ مزار شریف کابل سے بہت قریب واقع ہے۔ طالبان جنگجو، دارالحکومت کابل سے 80 کیلومیٹر تک پہنچ چکے ہیں جہاں صوبہ لوگر میں افغان فورسز کے ساتھ جھڑپ جاری ہے۔ امریکی فورسز کے اندازہ کے مطابق اندرون 30 یوم کابل باغیوں کے زیراثر آسکتا ہے اور صرف چند مہینوں میں طالبان ملک کے باقی حصوں پر بھی قبضہ کرسکتے ہیں۔

Last Updated : Aug 14, 2021, 6:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.