ETV Bharat / international

کورونا سے پاکستان کے سینئر صحافی ظفر رشید بھٹی کی موت

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 11:29 AM IST

ظفر رشید بھٹی گزشتہ کئی برسوں سے تبلیغی جماعت کے متحرک رکن تھے اور تبلیغ کے سلسلے میں اپنے آخری سفر کے دوران مشتبہ طور پر وائرس کا شکار ہوئے۔

فد
دفس

ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی) ورکرزیونین کے سابق صدر اور سینئر صحافی ظفررشید بھٹی کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی۔

ظفررشید بھٹی سرکاری نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے سابق چیف رپورٹر اور اے پی پی ایمپلائز یونین کے سابق صدر بھی تھے۔

ان میں ایک ماہ قبل کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں راولپنڈی کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔

ظفررشید بھٹی 1984 میں اے پی پی کا حصہ بنے اور 2010 تک نیوز ایجنسی میں خدمات انجام دیں۔

اس سے قبل وہ 'نوائے وقت' اور پاکستان پریس انٹرنیشنل (پی پی آئی) سمیت کئی نیوز تنظیموں اور اداروں سے وابستہ رہے۔

ظفر رشید بھٹی کو کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے بیٹے اور بھائی کی موجودگی میں راولپنڈی میں سپرد خاک کیا گیا۔

ان کے کورونا کے باعث انتقال پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.