ETV Bharat / international

Umer Shareef Died: معروف کامیڈین عمر شریف کا انتقال

پاکستان کے معروف کامیڈین اور مزاحیہ اداکاری کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کرگئے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 66 برس تھی۔

معروف کامیڈین عمر شریف کا انتقال
معروف کامیڈین عمر شریف کا انتقال
author img

By

Published : Oct 2, 2021, 3:50 PM IST

Updated : Oct 2, 2021, 4:42 PM IST

عمر شریف گزشتہ روز ہی علاج کے لیے امریکہ روانہ ہوئے تھے لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں جرمنی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

تفصیلات کے مطابق کامیڈی لیجنڈ اور دنیا بھر میں اپنی منفرد اور مزاحیہ اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اور اپنی کامیڈی سے سبھی کو ہنسانے والے عمر شریف اپنے کروڑوں مداحوں کو روتا ہوا چھوڑ اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

انہیں گزشتہ دنوں علاج کی غرض سے امریکہ لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں طبیعت کی خرابی کے باعث انہیں جرمنی کے ایک ہسپتال میں داخل کرنا پڑا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

عمر شریف کے انتقال کی تصدیق ان کی اہلیہ نے کی جبکہ اب کے خاندانی ذرائع نے بھی اداکار کی جرمنی کے ہسپتال میں انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

  • عمر شریف کی مقبولیت کی وجہ

اسٹیج ڈرامے عمر شیر کی مقبولیت کی وجہ بنے۔ انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں بھی اپنے فن کامظاہرہ کیا لیکن ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ مزاحیہ اسٹیج ڈرامے رہے۔

عمر شریف کی مقبولیت اور کامیڈی کی صلاحیت صرف پاکستان یا بھارت تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ ان تمام ممالک میں ان ڈنکا بجتا تھا جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی تھی اور یوں پوری دنیا میں ان کے مداح ہیں۔

عمر شریف کی خدمات کے عوض انہیں نگار ایوارڈ اور تمغہ امتیاز سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا

  • عمر شریف کی زندگی پر ایک نظر

سُپر اسٹار اور کامیڈی کنگ عمر شریف 19 اپریل سنہ 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے۔ پاکستان کے اس فنکار نے 14 برس کی عمر سے اسٹیج اداکاری شروع کی اور دیکھتے ہی دیکھتے کامیڈی کی دنیا کے کنگ بن گئے۔

انہوں نے کامیڈی کا جو منفرد انداز متعارف کرایا اُس میں عوامی لہجہ، انداز اور روز مرہ کے واقعات کا مزاحیہ تجزیہ شامل رہا۔

  • عمر شریف کی علاج کیلئے امریکا منتقلی کا پس منظر

واضح رہے کہ عمر شریف کو پاکستان سے علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا تاہم طویل سفر اور تھکاوٹ کے باعث انہیں جرمنی کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں دوران علاج ان کی موت ہوگئی۔

Last Updated : Oct 2, 2021, 4:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.