پومیو نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ میں یہ بات کہی۔ پیر کو ہوئی اس میٹنگ کے دوران دونوں لیڈروں نے قیدیوں کی رہائی اور دیگر اقدامات سمیت امن کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
غنی نے ملک میں جنگ بندی اور استحکام کے لئے ایک روڈ میپ تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقینن کی ٹیموں کو مقررہ اہداف نافذ کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانا چاہیے۔
پومیو نے امریکہ اور افغانستان کے درمیان اطلاعات کے شعبے میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے آنے والے دنوں میں آگے کی حکمت عملی پر کام کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔ کئی ماہ تک بات چیت کے بعد اس برس 29 فروری کو امریکہ اور افغانستان میں سرگرم جنگجو تنظیم طالبان نے ایک امن سمجھوتے پر دستخط کئے۔
اس سمجھوتے کے تحت افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کی واپسی اور بین افغان امن مذاکرات شروع کرنا اور دونوں فریقین کی جانب سے قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔