ETV Bharat / international

مودی سے ملاقات کے دوران ہیرس نے پاکستان کوعسکریت پسندوں کا ٹھکانہ قرار دیا - کملا ہیرس نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران دہشت گردی کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کو پسندوں کا محفوظ ٹھکانہ قرار دیا۔

امریکی نائب صدر کملا ہیرس اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 4:46 PM IST

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی دوطرفہ ملاقات کے دوران خود دہشت گردی کے تناظر میں پاکستان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں دہشت گرد گروپ کام کر رہے ہیں اور انہوں نے اسلام آباد سے ضروری کارروائی کرنے کو کہا ہے تاکہ یہ گروہ امریکہ اور بھارت کی سلامتی کو متاثر نہ کرسکیں۔

خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے جمعرات کو وزیراعظم مودی اور امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان پہلی شخصی ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ"گفتگو کے دوران جب دہشت گردی کا مسئلہ سامنے آیا تو نائب صدر ہیرس نے خود اس حوالے سے پاکستان کے کردار کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کئی دہشت گرد گروہ کام کر رہے ہیں جبکہ پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کرے تاکہ یہ گروہ امریکہ اور بھارت کی سلامتی پر اثرانداز نہ ہوسکیں۔

ہیرس نے بتایاکہ "انہوں نے سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے پر وزیراعظم کی بریفنگ اور اس حقیقت سے اتفاق کیا کہ بھارت کئی دہائیوں سے سرحد پار دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور ایسے دہشت گرد گروپوں پر پاکستان کی امداد سے متعلق مسائل پر سخت نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

امریکہ، آسٹریلیا، جاپان کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات معنیٰ خیز، مودی کا دعویٰ

وزیراعظم نے مودی کی کملا ہیرس سے ملاقات تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں کووڈ 19 ، دہشت گردی ، تکنیکی میدان میں تعاون ، سائبر سیکورٹی وغیرہ جیسے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے اعظم سے ملاقات کی، جس کے بعد مودی ٹویٹ کرکے اس ملاقات کو معنی خیز اور انڈو پیسیفک خطے کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.