افغانستان میں امریکہ کے تقریباً ساڑھے تین ہزار فوجی موجود ہیں لیکن امریکہ نے باضابطہ طور پر اپنی فوج کی تعداد ایک ہزار کم بتائی ہے۔
’نیویارک ٹائمز‘ نے اتوار کے روز اپنی رپورٹ میں امریکی یوروپی اور افغانستان کے عہدیداروں کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 ہے۔
افغانستان اور پاکستان میں سفارت کاری پر کام کرنے والے امریکی محکمہ خارجہ کے سابق عہدیدار لوریل ملر نے کہا کہ ’’کسی حد تک اعداد و شمار کی ہیرا پھیری مخصوص تعداد کے اعلامیہ میں سیاسی صوابدیدی کی عکاسی کرتی ہے‘‘۔
(یو این آئی)