میڈیا رپورٹوں کے مطابق خان 27 ستمبر کو ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں سالانہ اجلاس میں شامل ہونے کے لیے اگلے ہفتے امریکہ جائیں گے جہاں ان کی ملاقات ٹرمپ سے ہوگی۔
امریکی صدر نے عمران خان سے ملاقات کرنے کے اپنے پروگرام کی تصدیق کی ہے۔ایسا امکان ہے کہ پاکستانی وزیراعظم مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں دنیا کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
ٹرمپ 22 ستمبر کو ٹیکساس کے ہیوسٹن میں ہونے والے غیر مقیم بھارتیوں کے پروگرام میں وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پرہوں گے۔یہ ایک تاریخی لمحہ ہوگا جب دو سب سے بڑے جمہوری اور طاقت ور ملکوں کے سربراہ ایک ہی اسٹیج سے امریکی اراکین پارلیمنٹ، شہریوں اور ملک کے عوام سمیت 50 ہزار سے زیادہ لوگوں سے خطاب کریں گے۔
مودی کی دعوت پر امریکی صدر اس پروگرام میں شامل ہورہے ہیں۔مسٹر مودی نے اس کے لیے مسٹر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔اس کے کچھ دن بعد مسٹر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تناؤ کم ہوا ہے اور وہ جلد ہی دونوں ملکوں کے سربراہوں سے مل رہے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ خان سے ان کی ملاقات کب اور کہاں ہوگی۔