امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے ہی واشنگٹن اور تہران کے درمیان غیر معمولی سطح پر تناؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ایران نے انتقامی کارروائی میں، عراق میں واقع امریکہ کے دو ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا، جس میں 80 امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا گیا۔
حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'آل از ویل! عراق میں واقع دو فوجی ٹھکانوں پر ایران سے میزائل داغے ہیں۔ فی الحال ہلاکتوں اور نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ اب تک تو سب کچھ ٹھیک ہے! ہمارے پاس دنیا کی سب سے زیادہ طاقت ور اور ہتھیاروں سے لیس فوج ہے۔ میں کل صبح ایک بیان دوں گا'۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کے سبب خراب صورتحال کے اشارے کے فوری بعد ہی ٹویٹ کیا۔