ETV Bharat / international

Pak pm on US Relation: 'امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کیا' - امریکہ نے پاکستان کو استعمال کیا

پاک امریکا تعلقات پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا Pak pm on US Relation کہ جب بھی امریکا کو ہماری ضرورت پڑی تو اس نے تعلقات استوار کیے اور پاکستان ایک فرنٹ لائن ریاست بن گیا اور پھر جب اس کے مقاصد پورے ہوئے تو ہم پر پابندیاں لگا دیں لیکن چین نے ہر ضرورت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

pak PM imran khan
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان
author img

By

Published : Feb 11, 2022, 7:48 PM IST

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہمیشہ ان کے ملک کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔ جب بھی امریکا کو ہماری ضرورت پڑی، اس نے تعلقات استوار کیے اور پاکستان ایک فرنٹ لائن ریاست بن گیا اور پھر جب اس کے مقاصد پورے ہوئے تو ہم پر پابندیاں لگا دیں۔Pak pm on US Relation

وزیراعظم نے یہ ریمارکس فوڈان یونیورسٹی میں چائنا انسٹی ٹیوٹ کی مشاورتی کمیٹی کے ڈائریکٹر ایرک لی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہے۔

پاک امریکا تعلقات پر Pakistan America Relation انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے امریکا کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے اور جب پاکستان کی ضرورت نہیں رہی تو امریکا نے خود کو اس سے دور کرلیا۔

بعد ازاں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دوستانہ تعلقات بحال ہوئے اور اسلام آباد واشنگٹن کا دوست بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکا نے ہماری مدد کی لیکن جیسے ہی سوویت یونین افغانستان سے نکلا، امریکا نے پاکستان پر پابندیاں لگا دیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 سال بعد جب نائن الیون ہوا تو پاک امریکا تعلقات دوبارہ بہتر ہوئے۔ جب امریکا افغانستان میں ناکام ہوا تو شکست کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے ملک کو کسی دوسرے کی جنگ لڑنے میں تباہ نہیں کرسکتے: عمران خان

رپورٹ میں کہا گیا کہ خان نے کہا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ ایسے تعلقات قائم نہیں رکھے جیسے امریکہ کے ساتھ ہیں۔

چین پاکستان کا دوست ہے جس نے وقت کی کسوٹی پر ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پاک چین تعلقات 70 سال سے جاری ہیں۔ پاکستان ہر پلیٹ فارم پر چین کے ساتھ رہا ہے اور چین نے ہر ضرورت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور گوادر بندرگاہ پر مغربی ممالک کے شکوک و شبہات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے علاقائی ترقی کے لیے بہترین موقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "مجھے سمجھ نہیں آتی کہ CPEC اور گوادر پورٹ کے بارے میں شک کیوں ہے؟ اس کا کوئی مطلب نہیں کیونکہ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے، میری پہلی ترجیح ملک کے 220 ملین لوگ ہیں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.