ETV Bharat / international

امریکہ اور برطانیہ کی اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت - अफगानिस्तान छोड़ने का निर्देश

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو افغانستان فوری چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

امریکہ اور برطانیہ کی اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

author img

By

Published : Aug 7, 2021, 8:02 PM IST

امریکہ اور برطانیہ نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے اور کہا کہ شہری جلد از جلد سفارتخانے سے رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو افغانستان فوری چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ 'شہری دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے افغانستان چھوڑ دیں، سفر کے لیے پیسے نہ ہونے پر امریکی سفارتخانہ مدد کرے گا، امریکی شہری جلد از جلد سفارتخانے سے رابطہ کریں۔'

دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ طالبان کے حملے میں ہلاک

خیال رہے افغان جنگ خوفناک و تباہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، 24گھنٹے میں افغان فورسز کے آپریشن میں 385 افغان طالبان ہلاک ہوئے جب کہ طالبان کی کارروائی کے نتیجے میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران ایک ہزار شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

طالبان اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور جمعے کو انہوں صوبائی دارالحکومت زرانج پر قبضہ کیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.