ETV Bharat / international

چین میں امریکی سفیر اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے

چین کی وزارت خارجہ نے امریکی سفارتخانے کے اعلان کے بعد کہا ہے کہ انہیں اس بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے کہ ٹیری برانسٹڈ اگلے ماہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

us ambassador to china terry branstadt will step down
امریکی سفیر برائے چین ٹیری برانسٹڈ نے اپنا عہدہ چھوڑیں گے
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 7:54 AM IST

چین میں امریکی سفیر ٹیری برانسٹڈ اگلے ماہ کے اوائل میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں نئی تبدیلیاں آسکتی ہیں۔

امریکی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین میں امریکی سفیر ٹیری برانسٹڈ نے گذشتہ ہفتے ٹرمپ کے ساتھ فون پر اس بات کی تصدیق کی ہے۔ جنھیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2017 میں سفیر مقرر کیا تھا۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے مابین تلخ تعلقات کے بڑھتے ہوئے تین سالہ دور اقتدار کا یہ اختتام ہوگا۔

اس اعلان سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹویٹر پر برانسٹڈ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ 'میں جمہوریہ چین میں امریکی سفیر کی حیثیت سے امریکی عوام کے لئے تین برس سے زیادہ خدمات کے لئے سفیر ٹیری برانسٹڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں'۔

us ambassador to china terry branstad will step down
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا ٹوئیٹ

پومپیو نے ٹویٹ کیا کہ 'سفیر ٹیری برانسٹڈ نے امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات کو متوازن کرنے میں مدد کی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان نتیجہ خیز، باہمی اور منصفانہ تعلقات برقرار رہیں'۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ' برانسٹڈ کی خدمات کے ذریعے آنے والے عشروں میں ایشیاء پیسیفک میں امریکی خارجہ پالیسی پر دیرپا اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے'۔

چین کی وزارت خارجہ نے سفارتخانے کے اعلان سے قبل کہا کہ وہ پومپیو کے ٹویٹ سے واقف ہیں لیکن انہیں اس بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے کہ برانسٹڈ اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.