ETV Bharat / international

یو این  سیکورٹی کونسل کی نئی افغانستان حکومت بنانے کے لیے بات چیت کی اپیل - Emmanuel Micron

طالبان کے ذریعے کم وقت میں افغانستان کو قبضے میں لینے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ پیر کے روز منعقد ہوئی، جس میں نئی حکومت کی تشکیل میں انسانی جانوں کے تحفظ، لوگوں کے ساتھ مشاورت اور خواتین کو شامل کرنے پر زور دیا گیا۔

news
http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/17-August-2021/12794803_unso.jpg
author img

By

Published : Aug 17, 2021, 7:36 AM IST

Updated : Aug 17, 2021, 8:06 AM IST

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے افغانستان میں ایک نئی، متحد اور عوام کی قیادت کرنے والی حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے، جس میں خواتین کو بھی شامل کرنے پر زور دیا گیا۔

پیر کو اقوام متحدہ کی ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا کہ طالبان یا کوئی دوسرا افغان گروپ کسی دوسرے ملک کے شدت پسندوں کی حمایت نہ کرے۔

صدر اشرف غنی جنگ زدہ ملک میں تیزی سے بدلتی ہوئی پیش رفت کے درمیان ملک چھوڑ چکے ہیں جبکہ طالبان کی واپسی کے بعد مختلف ممالک کے سفارت کار اور مغربی افواج کے افغان سہولت کار بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل کر ائیرپورٹ پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کونسل نے ایک بیان میں ہر قسم کے تنازعات/تشدد کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 'جامع مشاورت' کے ذریعے افغانستان میں ایک نئی، متحد، مربوط اور نمائندگی حکومت کے قیام پر زور دیا ہے، جس میں خواتین کی حصہ داری ہو۔

طالبان نے کہا ہے کہ دوحہ میں افغانستان کی مستقبل کی حکومت کے بارے میں بات چیت جاری ہے جس میں اس کا ڈھانچہ اور نام بھی شامل ہے۔ امید ہے کہ وہ مستقبل قریب میں اس عمل کی رپورٹ دیں گے۔

طالبان کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ٹولنیوز کو بتایا کہ ان کی قیادت دوحہ میں اور افغانستان کے اندر سیاسی جماعتوں اور عالمی برادری کے ساتھ رابطے میں مصروف ہے۔

طالبان کے سیاسی نائب رہنما ملا عبدالغنی برادر نے کہا کہ موجودہ لمحہ طالبان کے لیے ایک اہم موڑ ہے۔ امتحان کا وقت ہے۔ برادر نے کہا ، "اس وقت، ہمیں ایک امتحان کا سامنا ہے، کیونکہ اب ہم لوگوں کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے افغانستان میں دشمنی اور تشدد کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ بریفنگ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کونسل کو بتایا کہ اس نازک وقت میں وہ تمام فریقوں اور بالخصوص طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ جانوں کے تحفظ اور انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بروقت طریقے اور زندگی بچانے والی خدمات اور مدد کے لیے تمام ممالک پر زور دیتا ہوں کہ وہ مہاجرین کو قبول کرنے کے لیے تیار رہیں اور کسی بھی ملک بدری سے گریز کریں۔ گوٹیرس نے کہا کہ میں تمام فریقین کو شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی ذمہ داریوں کی یاد دلاتا ہوں۔

مزید پڑھیں: طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں: چین

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے اور اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے صدر سفیر ٹی ایس تیرومورتی نے افغانستان کے مسئلے پر میٹنگ کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کونسل کے ارکان نے اس حقیقت کی بھی تصدیق کی کہ "ہمیں فوری طور پر دشمنی اور تشدد کو ختم کرنے کی ضرورت ہے"۔ کونسل کے اراکین میں یہ احساس بھی ہے کہ قبولیت اور قانونی حیثیت کے لیے ایک سیاسی تصفیہ ہونا چاہیے جو خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے انسانی حقوق کا مکمل احترام کرے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیر کو وعدہ کیا تھا کہ فرانس ان افغان شہریوں کو نہیں چھوڑے گا جنہوں نے ان کے لیے کام کیا۔ ان لوگوں میں مترجم، باورچی خانے کے کارکن، فنکار، کارکن اور دیگر شامل ہیں۔ میکرون نے کہا کہ ان لوگوں کی حفاظت ضروری ہے جنہوں نے برسوں سے فرانس کی مدد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Taliban Leader: طالبان کا اہم رہنما کون؟

طالبان گر بنیادی حقوق کا احترام کریے تو امریکہ انہیں تسلیم کرلے گا: انٹونی بلنکن

Last Updated : Aug 17, 2021, 8:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.