افغان نشریاتی ادارہ شمشاد نیوز نے ہفتہ کے روز اطلاع دی ہے کہ افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک عسکریت پسند گروہ نے درجنوں مسافروں پر مشتمل ایک مسافر بس کو اغوا کرلیا۔
اس رپورٹ کے مطابق عسکریت پسند گروہ نے 45 مسافروں کو اغوا کیا ہے۔
یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے کے قریب ہوا۔
ضلع روبت سنگی کے کلکٹر لال محمد عمر زئی نے کہا ہے کہ 'مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر 40 منٹ پر مسلح شورش پسندوں کے ایک گروہ نے ہرات شہر تورغنڈی شاہراہ کے علاقے میں درجنوں مسافروں پر مشتمل ایک مسافر بس کو روکا اور اسے نامعلوم مقام پر پہنچا دیا'۔
طالبان نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔