تائیوان نے امریکہ سے اشیا کی درآمد پر عائد پابندی ہٹا لی ہے جس کا امریکہ نے خیرمقدم کیا ہے۔
تائیوان کے صدر سائی انگ وین نے جمعہ کو کہا تھا کہ تائیوان امریکہ سے اشیا کی درآمد پر عائد پابندی جلد ہٹا لے گا۔ شروعات میں زرعی آلات پر عائد پابندیوں کو ہٹایا جائے گا۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے سنیچر کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ 'ہم امریکہ سے اشیا کی درآمد پر عائد پابندی کو ہٹانے کے تائیوان کے صدر سائی انگ وین کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں'۔
تائیوان جلد ہی امریکہ سے پورک اور بیف کی درآمد پر عائد پابندی ہٹائے گا۔ انہیں امید ہے کہ اس فیصلے کو جلد نافذ کیا جائے گا جس سے امریکی کسانوں کے لئے مشرقی ایشیا کے سب سے اہم بازار کھل جائیں گے۔
تائیوان کے لوگ بھی اعلی معیاری امریکی پیداوار کا لطف لے سکیں گے۔ اس سے امریکہ اور تائیوان کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون کے دروازے کھل سکیں گے۔