ETV Bharat / international

بھارت کے بعد امریکہ سے بھی چین کو زبردست جھٹکا

بھارت نے اتوار کی رات چین کے ٹک ٹاک سمیت 59 ایپ پر پابندی عائد کردی تھی۔ بھارت نے یہ قدم 15 جون کو وادی گلوان میں سرحد پر بھارتی فوجیوں کے ساتھ چینی فوج کی جھڑپ کے بعد اٹھایا تھا، جس میں 20 بھارتی فوجی جوان ہلاک ہوئے تھے۔

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 7:05 PM IST

sdf
sdf

چین پر بھارت کی ڈیجیٹل اسٹرائک کے بعد امریکہ نے بھی ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے چینی کمپنیز ہواوے اور زیڈٹی ای کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کمپنیوں کے سازوسامان کو ہٹانا ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلانے کے لئے چین پر مسلسل حملہ آور ہیں اور اسی ضمن میں انہوں نے چین کی دونوں کمپنیز کے خلاف کارروائی کی ہے۔

امریکی فیڈرل کمیونی کیشن کمیشن (ایف سی سی) نے منگل کے روز 5-0 کے تناسب سے ووٹ دے کر چین کی تکنیک ساز کمپنی ہواوے اور زیڈ ٹی ای کو قومی خطرہ قرار دیا ہے۔ صرف یہی نہیں ٹرمپ حکومت نے امریکی کمپنیوں کو تکنیکی آلات خریدنے کے لئے ملنے والے 8.3 بلین ڈالر کے فنڈ کو بھی روک دیا ہے۔

ایف سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیلی کام کمپنیز کو ان دونوں چینی کمپنیوں کے آلات کو انفراسٹرکچر سے ہٹانا ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کو ہرگز امریکی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

واضح ر ہے کہ بھارت نے اتوار کی رات چین کے ٹک ٹاک سمیت 59 ایپ پر پابندی عائد کردی تھی۔ بھارت نے یہ قدم 15 جون کو وادی گلوان میں سرحد پر بھارتی فوجیوں کے ساتھ چینی فوج کی جھڑپ کے بعد اٹھایا تھا، جس میں 20 بھارتی فوجی جوان ہلاک ہوئے تھے۔

بھارت کی طرف سے چینی ایپ پر پابندی لگائے جانے کے بعد، چین نے اسے انتہائی تشویشناک اقدام قرار دیا ہے اور بین الاقوامی اصولوں کی دہائی دینا شروع کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.