ETV Bharat / international

اقوام متحدہ، یوروپی یونین اور نیٹو نے بین افغان مذاکرات کی حمایت کی - afganistan

افغانستان کی حکومت اور طالبان نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے عمل پورا کرنے کے بعد ہی ہفتہ کو بین افغان مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔ اس پر دنیا کی بڑی تنظیموں کی جانب سے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 10:35 PM IST

اقوام متحدہ یوروپی یونین اور نیٹو نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہفتہ کے روز شروع ہوئے تاریخی امن مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گٹیرس نے بات چیت میں حصہ لے رہے شرکاء سے ویڈیو خطاب میں کہا کہ براہ کرم افغانستان کے امن مذاکرات اور ملک کی پائیدار ترقی کے عمل کی حمایت کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی کوشش میں یقین رکھیں۔

یوروپین یونین کے امورخارجہ کے اعلیٰ نمائندے جوسیف بوریل نے کہا کہ یورپی یونین نے بھی مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یورپی یونین افغانستان حکومت اور طالبان کے مابین براہ راست مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم کرتا ہے۔یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔یہ ایک حقیقی امن عمل کے آغاز کو ظاہر کرتا ہے، جس سے افغانستان کے لوگوں کو امن مل سکے اور جس کا طویل وقت سے مطالبہ ہے۔

نیٹو کے جنرل سکریٹری جینس اسٹول ٹینبرگ نے کہا کہ اتحاد افغانوں کو امن تک پہنچانے کے ان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور انہوں نے دونوں فریق سے تشدد ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ افغان حکومت اور طالبان نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے عمل پورا کرنے کے بعد ہی ہفتہ کو بین افغان مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.