ETV Bharat / international

بیماریوں سے زیادہ سڑک حادثات میں اموات: اقوام متحدہ - عالمی سطح پر کام کرنے کی ضرورت

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے سڑک حادثات میں ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کو اس کی روک تھام کے لیےاجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ بیماریوں سے زیادہ لوگ سڑک حادثات میں مر رہے ہیں۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Nov 18, 2019, 1:04 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹریس نے سڑک حادثات کے متاثرین کو یاد کرنے کے لئے منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ’’سڑک حادثات کو کم کرکے لوگوں کی جان بچانا پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈا کے کئی مقاصد میں شامل ہیں۔

سڑک حادثات کے متاثرین کی یاد میں منایا جانے والا عالمی دن اس بات پر غور کرنے کا ایک موقع ہے کہ ہم کس طرح لاکھوں لوگوں کی جان بچا سکتے ہیں ‘۔انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کو کم کرنا یا ان پر روک لگانا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن اجتماعی کوشش سے ان حادثات کو روکنے کی سمت میں بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ’سڑک حادثات کو روکنے کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس دن پر میں تمام عالمی قوتوں سے سڑک حادثوں کی روک تھام کے لئے اجتماعی کوشش کرنے کی درخواست کرتا ہوں ‘۔

واضح ر ہے کہ سنہ 2018 میں اقوام متحدہ نے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں روڈ سیفٹی فنڈ شروع کیا تھا جہاں تقریبا 90 فیصد سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.