یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ نے تخلیقی معیشت کے شعبہ میں یونیسکو۔بنگلہ دیش بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن بین الاقوامی ایوارڈ کے قیام کی تجویز کو متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔
یہ ایوارڈ تخلیقی معیشت کے شعبہ میں نوجوانوں کی عالمی اقدام کے لیے دیا جائے گا۔ یونیسکو کے مطابق اس تجویز کو 210 ویں ایگزیکٹو بورڈ کے ورچول اجلاس میں منظوری دی گئی۔
یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب بنگلہ دیش کے بابائے قوم بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کی صد سالہ تقریبات منا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی لیگ کے رہنما کا قتل: 10 افراد کو سزائے موت
یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا 210 واں اجلاس دو حصوں میں منعقد ہو رہا ہے۔ پہلا سیشن ورچول انداز میں 2 سے 11 دسمبر تک منعقد کیا گیا۔
یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلے کی دستاویز بھی یونیسکو کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہے۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا دوسرا اور آخری اجلاس آئندہ برس 20 سے 27 جنوری کے درمیان ہوگا۔