کابل میں جمعہ کے روز فائرنگ میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ حملہ عبدالعلی مزاری کی برسی پر ایک تقریب کے دوران ہوا ۔
اس حملے میں 29 شہریوں سمیت دیگر 55 افراد زخمی ہوئے تھے۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دجارك نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے سوگوار کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا سیکریٹری جنرل نے دہرایا کہ شہریوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں اور اس طرح کے جرائم کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے'۔
دجارك نے کہا کہ 'اقوام متحدہ کے تمام افغا ن شہر یوں کے ساتھ کھڑا ہے'۔