ETV Bharat / international

اسرائیل کے ضم کا منصوبہ معطل کرنے سے امن کا خطرہ دور ہوا: اقوام متحدہ - اسرائیل

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے حالیہ سفارتی معاہدے کے بعد مشرقی وسطی میں امن بحالی کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کو آرڈینیٹر نيكولاي ملادينوف کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اس معاہدے کو مثبت قرار دیا ہے۔

sfd
sfd
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 5:44 PM IST

مشرقی وسطی میں امن بحالی کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کو آرڈینیٹر نيكولاي ملادينوف نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ضم کا منصوبہ معطل کرنے کے عزم سے ایک ایسا فوری خطرہ دور ہو گیا، جس میں امن اور علاقائی استحکام کو ختم کرنے کی صلاحیت تھی۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ سکریٹری جنرل نے مستقل طور پر اسرائیل سے ان منصوبوں کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے، کیوں کہ ضم کے منصوبے سے بین الاقوامی قوانین کی انتہائی سنگین خلاف ورزی ہوگی اور مذاکرات کے دروازے بند ہوجائیں گے۔ اس طرح دو ریاستوں کا ایک قابل عمل فلسطینی حل ختم ہو جائے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے معاہدے میں بھی پورے خطے میں حالات تبدیل کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور یہ ایسے وقت میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرتا ہے جب مشرق وسطی اور دنیا کوڈ 19 وبائی بیماری اور بنیاد پرستی سے شدید خطرات کا سامنا کر رہی ہے۔ اس سے معاشی مواقع اور امن کے مواقع پیدا ہوں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.