پاکستان کی قومی آفات بندوبست اتھارٹی کے ایک اہلکار نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ آفات سے نمٹنے کے لیے ملک کے پاس سبھی ضروری وسائل موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بدھ کو پانچ آشاریہ آٹھ کی شدت کے زلزلہ کی وجہ سے 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 450 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ جمعرات کو دوبارہ زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں 75 افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلہ کی وجہ سے 10ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔