ETV Bharat / international

Taliban at UN: اقوام متحدہ میں طالبان کی نمائندگی پر فیصلہ مؤخر - UN decision on taliban

اقوام متحدہ کی کریڈینشیئل کمیٹی نے عالمی ادارہ میں میانمارکی فوجی حکومت Myanmar Military کے ساتھ طالبان Taliban کی نشست کو منظور نہیں کیا۔ دونوں نے اقوام متحدہ United Nations میں اپنے اپنے نمائندے مقرر کرنے کے لیے درخواست کیے تھے۔ افغان حکومت کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ اقوام متحدہ کا یہ فیصلہ اصولوں اور انصاف پر مبنی نہیں ہے۔

Afghan government spokesman Sohail Shaheen
افغان حکومت کے ترجمان سہیل شاہین
author img

By

Published : Dec 2, 2021, 7:20 PM IST

اقوام متحدہ United Nations کی کریڈینشیئل کمیٹی بدھ کے روز ایک میٹنگ کے دوران، طالبان Taliban اور میانمار کی فوجی حکومت Myanmar Military کی اقوام متحدہ میں اپنے ممالک کے لیے نشستیں حاصل کرنے کی درخواستوں پر اپنی کارروائی کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی کے اس فیصلے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان اور میانمار کی فوجی جنتا کے نمائندوں کو فی الوقت 193 رکنی عالمی ادارے میں نشستوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ بلکہ میانمار اور افغانستان کی سابقہ حکومتوں کے سفیر فی الحال اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔

امارت اسلامی کے ترجمان اور اقوم متحدہ کیلئے نامزد نمائندے سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی میں افغان نشست فی الحال نئی افغان حکومت کو نہ دینے کا فیصلہ اصولوں اور انصاف پر مبنی نہیں ہے ۔

سہیل شاہین کے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے لوگوں نے اپنی آزادی کے لیے جنگ لڑی ہے اور انہیں اقوام متحدہ میں نمائندے رکھنے کا حق حاصل ہے۔اقوام متحدہ نے افغان عوام کے جائز حقوق چھین لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سہیل شاہین اقوام متحدہ میں طالبان حکومت کےسفیر نامزد

اقوام متحدہ کی اسناد کمیٹی آئندہ ماہ طالبان کے اسناد کا جائزہ لے گی

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ایک آزاد افغانستان حاصل کرنا افغانستان کے عوام کا جائز حق ہے۔ اس کے لیے انہوں نے کئی دہائیوں تک جدوجہد کی۔ انہیں پابندیوں، دباؤ اور اقوام متحدہ میں نشست سے کیوں محروم کیا جانا چاہئے کیونکہ وہ ایک ایسا افغانستان چاہتے ہیں، جو قبضے سے پاک ہو اور باہمی مفادات کی بنیاد پر دنیا کے کسی بھی ملک کے ساتھ مثبت تعلقات رکھنے کے قابل ہو،"۔

سہیل شاہین نے کہا کہ امید ہے مستقبل قریب میں اقوام متحدہ یہ حق حکومت افغانستان کے نمائندے کے حوالے کر دے گی تاکہ افغان عوام کے مسائل کو زیادہ موثر طریقے سے حل کیا جا سکے اور عالمی برادری کے ساتھ مثبت روابط قائم کیے جاسکیں۔

میانمار کی موجودہ فوجی حکومت نے اقوام متحدہ میں سابقہ حکومت کے مقرر کردہ سفیر کیاؤ مو تن کی جگہ ایک سابق فوجی آنگ تھرویئن کو مقرر کرنے کی درخواست دے رکھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.