افغانستان (Afghanistan) کے دارالحکومت کابل (Kabul) میں یوکرین (Ukraine) کے طیارے کو نامعلوم افراد نے ہائی جیک (Hijacked) کر لیا ہے۔ یہ طیارہ یوکرین کے شہریوں کو نکالنے کے لیے افغانستان پہنچا تھا۔
یوکرین کے نائب وزیر خارجہ یوگنی ینین (Yevgeny Yenin) نے منگل کو یہ معلومات دی۔ وزیر نے کہا کہ گزشتہ اتوار کو ہمارے طیارے کو کچھ لوگوں نے ہائی جیک کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں : Taliban Official: افغان باشندوں کو تحفظ کی یقین دہانی
نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین کے لوگوں کو ہوائی جہاز سے ایئر لفٹ کرانے کے بجائے اس میں سوار کچھ لوگ اسے ایران لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دیگر تین ایئر لفٹ کوششیں ناکام ہوئیں کیونکہ ہمارے آدمی ہوائی اڈے تک نہیں پہنچ سکے۔