مشرق وسطیٰ میں مذکورہ سیاسی پیش رفت سے متعلق عالمی ردعمل آنا شروع ہوگیا۔
واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مابین امن معاہدہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات استوار کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔
امریکہ کے صدر نے کہا تھا کہ اسرائیلی اورمتحدہ عرب امارات کے وفود آئندہ ہفتوں میں سرمایہ کاری، سیاحت، براہ راست پروازوں، سلامتی اور باہمی سفارتخانوں کے قیام سے متعلق دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے:عالمی یوم اعضاء برائے عطیہ اور کورونا وائرس
اس معاہدہ کے تحت اسرائیل فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقوں میں اپنی خودمختاری کے اعلان کو عارضی طور پر معطل کرے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے عبرانی زبان میں ٹوئٹ کیا کہ ’یہ تاریخی دن‘ ہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے ٹی وی خطاب میں کہا کہ’’اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں آج ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے‘‘۔