آسٹریا کے جنوبی ریاست کرنتھیا میں سنیچر کی صبح تشدد پسندانہ حملوں میں دو خواتین کی موت ہوگئی جس کے بعد پولس نے قاتل کو پکڑنے کے لئے زبردست مہم شروع کردی ہے۔
آسٹریائی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈروبولیچ ایم فاکر سی (ولاس میونسپل) میں ایک 56 سالہ خاتون کو سنیچر کی صبح تقریبا نو بجے سرعام سڑک پر گولی ماردی گئی۔
اس سے کچھ دیر پہلے ورن برگ میں ایک 62 سالہ خاتون کو قتل کردیا گیا لیکن کسی آتشیں اسلحہ کا استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ تفتیش کاروں نے شبہ کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ہی قتلوں میں ایک ہی حملہ آور ملوث ہے۔
پولس نے سفید گاڑی میں سوار قاتل کو پکڑنے کے لئے پورے ملک میں تلاشی مہم شروع کی ہے۔ سبھی سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کی جانچ شروع کردی گئی ہے اور اس کام میں پولس ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد ملے رہی ہے۔
قتل کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ مقامی میڈیا نے قاتل کے اٹلی فرار ہوجانے کے شبہ کا اظہار کیا ہے۔