ETV Bharat / international

پاکستان کے دو سینئر سیاسی رہنما کورونا سے متاثر

پاکستان میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کا وائرس کے سبب انتقال بھی ہوا ہے۔

سفد
سدف
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 5:40 PM IST

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جیو نیوز کی خبر کے مطابق خاقان عباسی کے اہل خانہ نے ان کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ہی خود کو قرنطینہ میں کر لیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم کے کورونا سے متاثر ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی ریلوے کے وزیر شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، حالانکہ انہیں بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں۔

وزارت ریلوے نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ رشید ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق دو ہفتے سیلف قرنطینہ میں رہیں گے۔ اس بات کی بھی اطلاع ہے کہ جو لوگ شیخ رشید کے رابطے میں آئے ہیں ان کا بھی ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ لوگوں کا وائرس کے سبب انتقال بھی ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.