ETV Bharat / international

فلپائن میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار ہلاک، چار زخمی - فائرنگ کا تبادلہ شام 6 بجے ہوا ہے لیکن تمام خریدار اندر محفوظ ہیں

فلپائن میں پولیس اور انسداد منشیات ایجنٹوں کے درمیان فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

two police officers killed, four injured in police and anti drug agents shootout in philippines
فلپائن میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار ہلاک، چار زخمی
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 8:32 PM IST

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں پولیس اور فلپائن کے ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کے ایجنٹوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم دو پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت منیلا میں ایک مال کے باہر پولیس اور فلپائنی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی (PDEA) کے ایجنٹوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا کے مطابق، نیشنل کیپیٹل ریجن پولیس آفس کے چیف پولیس میجر جنرل وینسٹے ڈاناؤ نے بتایا کہ 'زخمیوں میں ایک پولیس افسر اور پی ڈی ای اے کے تین ایجنٹ شامل ہیں'۔

پی ڈی ای اے کے ترجمان ڈیرک کیریون نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران بتایا کہ 'منشیات کے ایجنٹ کوئزن سٹی مال میں آپریشن کر رہے تھے جب فائرنگ کا تبادلہ ہوا'۔

یہ بھی پڑھیں:

مفرور تاجر نیرو مودی کو بھارت کے حوالے کرنے کا حکم

ازبکستان کے وزیر خارجہ نے ایس جے شنکر سے ملاقات کی

مال انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ 'فائرنگ کا تبادلہ شام 6 بجے ہوا ہے لیکن تمام خریدار اندر محفوظ ہیں'۔

پولیس نے بتایا کہ 'فائرنگ کے تبادلے کے بعد فلپائنی نیشنل پولیس (پی این پی) اور پی ڈی ای اے کے اہلکاروں پر مشتمل ایک مشترکہ بورڈ انکوائری قائم کیا جائے گا'۔

پی این پی نے ایک بیان میں کہا کہ 'اس واقعے کے بارے میں سچائی جاننے کے لیے مشترکہ پی این پی-پی ڈی ای اے بورڈ آف انکوائری تشکیل دی جائے گی جس سے یہ معلوم کیا جائے گا کہ اصل میں کیا ہوا تھا اور کس کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.