ETV Bharat / international

بلوچستان میں بم دھماکے میں دو افراد ہلاک - bomb blast in pakistan

ایک پولیس افسر کے مطابق اس دھماکہ میں تقریباً 3 کلو گرام دھماکہ خیز مواد کا ستعمال کیا گیا تھا۔

bomb blast in pakistan
bomb blast in pakistan
author img

By

Published : Nov 1, 2021, 2:22 PM IST

پاکستان میں بلوچستان کے مکران ڈویژن کے پنجگور قصبے میں ایک بم دھماکے میں دو راہگیر ہلاک اور فرنٹیئر کور کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز نے پولیس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اتوار کے روز کچھ نامعلوم افراد نے چیتکن بازار کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک موٹرسائیکل کھڑی کردی اور جیسے ہی فرنٹیئر کور کی گاڑی اس کے قریب پہنچی اسی وقت ہی اس میں ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کردیا گیا۔

اسپتال کے حکام نے بتایا کہ "ہمارے یہاں تین لاشوں کے علاوہ، فرنٹیئر کور کے تین زخمی جوانوں کو لایا گیا ہے۔"

ایک پولیس افسر کے مطابق اس دھماکہ میں تقریباً 3 کلو گرام دھماکہ خیز مواد کا ستعمال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے لیے پاکستان میں احتجاج جاری

وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نےاس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک جامع پالیسی بنائے گی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.