ETV Bharat / international

چین میں کورونا کے دو نئے کیس

چین میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے دو نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں سے ایک غیر ملکی شہری ہے اور ایک کیس کا تعلق گوانگ ڈونگ صوبے سے ہے۔

author img

By

Published : May 21, 2020, 1:22 PM IST

Two new cases of corona in China
چین میں کورونا کے دو نئے کیس

چین کے قومی صحت کمیشن نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ کمیشن نے بتایا کہ ملک میں بدھ کو اس جان لیوا وائرس سے کسی بھی شخص کی موت نہیں ہوئی۔ کمیشن نے بتایا کہ شنگھائی میں بدھ کو بیرون ملک سے آیا کورونا کا مشتبہ مریض پایا گیا ہے۔ کمیشن کے مطابق ملک میں بدھ کو پانچ مریض اس وائرس سے ٹھیک ہوئے اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔

چین میں منگل تک کورونا کے 82967 معاملے درج کئے ہیں، جن میں سے 84 لوگوں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ وہیں 78249 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں اور 4634 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

کمیشن کے مطابق چین میں بدھ تک بیرون ملک سے متعلق 1709 معاملے درج کیے گئے ہیں، جن میں سے 1666 غیر ملکی شہریوں کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔ وہیں 43 غیر ملکی مریض اب بھی ہسپتالوں میں داخل ہیں، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ ابھی تک ملک میں کسی بھی غیر ملکی شہری کی موت نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.