ETV Bharat / international

ترکی داعش کے ارکان کو ان کے ممالک بھیجنے کے لیے تیار

فوجی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 'داعش' کے کچھ ارکان کو ترکی نے دوبارہ گرفتار کرنے کا دعوی‎‎ٰ کیا ہے۔

author img

By

Published : Nov 3, 2019, 8:50 AM IST

ترکی نے داعش کے ارکان کو ان کے ممالک بھیجنے کی بات کہی

ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے شدت پسند تنظیم 'داعش' کے گرفتار شدہ ارکان کو ان کے ممالک میں بھیجنے کی بات کہی ہے۔

سلیمان سوئلو نے یورپین یونین پر داعش کے معاملات میں اپنے موقف پر عمل نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ داعش کے تئیں یورپ کی بے عملی کا رویہ اور داعش کے قیدیوں کا معاملہ تنہا ترکی پر چھوڑنا ناقابل قبول ہے۔

شام کے شمالی علاقوں میں کردوں کے خلاف فوجی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 'داعش' کے کچھ ارکان کو ترکی نے دوبارہ گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ گذشتہ ماہ کی 9 تاریخ سے شمالی شام میں ترکی کی فوجی کی کارروائی جاری ہے۔

ترکی کا مقصد ہے کہ شمالی شام میں کردوں کے زیر کنٹرول علاقوں کو خالی کرنے کے بعد، وہاں ایک محفوظ علاقہ تیار کیا جائےتاکہ ترکی میں موجود شامی مہاجرین کو ان محفوظ جگہوں پر بسایا جا سکے۔

ترکی نے محفوظ جگہ کو 'سیف زون' کا نام دیا ہے۔ یہ علاقہ ترکی اور شام کی سرحد پر شام کے علاقے میں تقریبا 115 کلو میٹر طویل اور 40 کلو میٹر چوڑی پٹی کی شکل میں تیار کیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.