ETV Bharat / international

ترکی اپنی کارروائی میں عالمی مخالفت کی پروا نہیں کرے گا: اردغان - ترکی کی فوجی کارروائی

اس سلسلے میں 'نیٹو' سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 'داعش' کے خلاف جاری مشن کو نقصان پہنچانے کے سبب ترکی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ترکی اپنی کارروائی میں عالمی مخالفت کی پروا نہیں کرے گا
author img

By

Published : Oct 16, 2019, 8:09 PM IST

ترکی کے صدر طیب رجب اردغان نے بین الاقوامی برادری کو چیلنچ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ترکی کی مخالفت ہو یا حمایت، ہر طرح کے حالات میں ترکی اپنی فوجی کارروائی جاری رکھے گا۔

اردغان نے شامی حکومت اور کرد فورسز کے درمیان ہونے والے معاہدے کی مذمت کی ہے۔

ترکی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر مخالفت کی پروا کیے بغیر شدت پسند تنظیم 'داعش' سمیت دنیا بھر کے دہشت گرد جماعتوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

شام میں روسی مندوب لورنیٹینوف نے شام میں ترکی کی کارروائی کو نا قابل قبول قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شامی حکومت اور کرد عسکریت پسندوں کے درمیان معاہدے میں روس نے ثالثی کردار ادا کیا ہے۔

اسی معاہدے کے سبب حکومتی فورسز کو کردوں کے قبضے والے علاقوں میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس سے قبل امریکی وزارت دفاع کی جانب سے بھی ترکی کی فوجی کارروائی کی مذمت کی گئی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ کردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 'داعش' کے قیدیوں کی رہائی ہوئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.