امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتہ ہوسٹن میں ہونے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا میگا ایونٹ 'ہاؤڈی مودی!' میں شرکت کریں گے۔
وہائٹ ہاؤس نے اتوار کے روز بتایا کہ آئندہ 22ستمبر کو صدر ٹرمپ ہوسٹن، ٹیکساس اور اوپاکونیٹا کا دورہ کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دورہ امریکہ ، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونےوالے معاہدہ کے تحت ہے جو کہ تینوں ملکوں کے رہنماؤں کا ہوسٹن میں ملاقات ہوگی۔
وہائٹ ہاؤس پریس سکریٹری کے مطابق صدر ٹرمپ ہوسٹن میں ہی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام' ہاؤڈی مودی!'ہے جس میں 10 ہزار سے زائد لوگوں کے شریک ہونے کا امکان ہے۔
ہاؤس کے سینئر رہنما اسٹینی ہائیر نے کہا کہ دو اعلیٰ جمہوریت کے طاقتور رہنماؤں کی یہ ملاقات ہے اور دونوں ایک ساتھ پریس کو خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملاقات سے دو طاقتور ملکوں کے درمیان رشتہ میں بہتری آئے گی۔